the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں نہ صرف بھارت میں بلکہ ان کی فلمیں دیگر ممالک میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور چین میں تو ان کی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ انتطار کیا جاتا ہے اسی لیے ان کی فلمیں اب چینی زبان میں بھی ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطور خاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔ فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہیں توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔ چین میں



عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچے تو مقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جب کہ ائیرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اور ان کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔ دوسری جانب اداکار کے ہوٹل کے باہر بھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، یہ تمام مناظر دیکھ کرعامر خان حیران ہو گئے۔ اس سے قبل بھی اداکار کی فلمیں 1463 ایڈیٹس اور پی کے نے نا صرف بھارت میں ریکارڈ توڑ بزنس دیا جب کہ فلموں نے دیگر ممالک سمیت چین میں بھی ریکارڈ بزنس دیا جو دوسری ہالی ووڈ فلموں سے بھی زیادہ تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.